پنجاب کے تمام انتظامی محکموں میں گریڈایک تا 16تک بھرتیوں پر مکمل پابندی عائد

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے گریڈ 17اور اس سے اوپر بھرتیاں کرنے کی اجازت ہو گی

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:07

پنجاب کے تمام انتظامی محکموں میں گریڈایک تا 16تک بھرتیوں پر مکمل پابندی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) پنجاب حکومت تمام انتظامی محکموں میں گریڈایک تا 16تک بھرتیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ،پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے گریڈ 17اور اس سے اوپر بھرتیاں کرنے کی اجازت ہو گی ۔

(جاری ہے)

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور ڈویلپمنٹ بھرتی میں نرمی کے حوالے سے کیس ٹو کیس جائزہ لے گی ۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل بھرتیوں تک ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ایڈ ہاک بنیادوں پربھرتی کی اجازت ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :