Live Updates

سکولوں کو مفت فراہم کی جانیوالی کتابیں چوری،پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:10

سکولوں کو مفت فراہم کی جانیوالی کتابیں چوری،پنجاب اسمبلی میں قرار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے سکولوں کو مفت فراہم کی جانے والی کتابوں کے چوری ہونے کے حوالے سے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہپنجاب کا یہ مقدس ایوان سکولوں کو مفت دی جانیوالی لاکھوں روپے مالیت کی کتابوں کے غائب ہونے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے سکولوں کو دی جانے والی مفت کتابوں میں گھپلے قابل مذمت ہیں اس سے کئی طلبہ کتابوں سے محروم رہیں گے اور ان کی تعلیم بھی متاثر ہو گی۔

(جاری ہے)

لہذا اس مقدس ایوان کے اراکین کی متفقہ رائے ہے کہ کتابوں کی چوری پر تحقیقات کروائی جائے اور ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات