Live Updates

ترجمان نیب کی وزیراعظم اور چیئرمین نیب کی ملاقات کی تردید

وزیراعظم اور چیئرمین نیب کے درمیان ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،میڈیا قیاس آرائی پر مبنی خبریں چلانے سے گریز کرے۔ترجمان نیب کی وضاحت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 7 دسمبر 2018 16:27

ترجمان نیب کی وزیراعظم اور چیئرمین نیب کی ملاقات کی تردید
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 دسمبر 2018ء) ترجمان نیب نے وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین نیب جسٹس رجاوید اقبال کی ملاقات کی تردید کردی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور چیئرمین نیب کے درمیان ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا قیاس آرائی پر مبنی خبریں چلانے سے گریز کرے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین نیب جسٹس رجاوید اقبال کی ملاقات کی تردید کردی ہے۔

ترجمان نیب نے کہا کہ میڈیا قیاس آرائی پر مبنی خبریں چلانے سے گریز کرے۔وزیراعظم اور چیئرمین نیب کے درمیان ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔اسی طرح مشیر وزیراعظم برائے احتساب شہزاداکبر نے بھی اس بات کی تردید کی ہے کہ وزیراعظم اور چیئرمین نیب کے درمیان ملاقات میں وہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور چیئرمین نیب کی ملاقات میں وہ موجود نہیں تھے جبکہ اس سے پہلے والی ملاقات میں موجود تھے۔

دوسری جانب اطلاعات تھیں کہ وزیراعظم عمران خان سے آج چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ جبکہ نیب کی کارکردگی کوبہتربنانے کی تجاویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ملاقات میں بدعنوانی کے کیخلاف ٹھوس اقدامات پر بات چیت بھی کی گئی۔ عمران خان نے نیب کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ملاقات میں نئے ڈپٹی چیئرمین کی تعیناتی پر بھی غور کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں کرپشن کا خاتمہ ترجیحات میں سرفہرست ہے۔کرپٹ عناصر کیخلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے۔کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کا کردار انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوان اور کرپٹ عناصر کا احتساب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات