ڈرٹی نائٹ کا حصہ بننے سے انکار کر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 7 دسمبر 2018 16:27

ڈرٹی نائٹ کا حصہ بننے سے انکار کر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2018ء) : ڈرٹی نائٹ کا حصہ بننے سے انکار پر شوہر نے اپنی 23 سالہ بیوی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اُترپردیش کے ضلع بنجور میں پیش آیا۔ جہاں ڈرٹی نائٹ میں بیویاں تبدیل کرنے کا غلیظ کھیل کھیلنے سے انکار پر شوہر نے اپنی 23 سالہ بیوی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا جبکہ اس قتل میں ملزم کے بھائیوں نے بھی ساتھ دیا۔

یہ واقعہ تب سامنے آیا جب مقتولہ کی بہن نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں مقتولہ کے شوہر کو بھی شامل تفتیش کیا گیا، تحقیقات میں ملزم نے اپنے گھناؤنے جُرم کا اعتراف کر لیا۔ تحقیقات کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ مقتولہ کا شوہر اپنی بیوی کی بہن کو پسند کرتا تھا جبکہ مقتولہ کا بہنوئی اُسے پسند کرتا تھا۔

(جاری ہے)

ڈرٹی نائٹ پر دونوں اپنی اپنی بیویاں تبدیل کرنے کے گھناؤنے فعل پر آمادہ تھے لیکن مقتولہ نے اس گھناؤنے کھیل کا حصہ بننے سے انکار کر دیا جس پر طیش میں آ کر مقتولہ کے خاوند نے اسے قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں اس طرح کے کئی واقعات دیکھنے میں آتے ہیں جن کا انسانیت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

گذشتہ ماہ بھی بھارت کے نارائنپور علاقہ میں ایک شخص نے علیحدگی کا غصہ نکالنے کے لیے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی سابقہ بیوی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں متاثرہ خاتون دم توڑ گئی۔ بھارت کےانسانیت سوز سلوک کی داستان مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے کشمیریوں کی شکل میں دنیا بھر کے سامنے ہے۔ یہی نہیں بلکہ بھارت کے کئی علاقہ جات میں خواتین کی عزت غیر محفوظ ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوتے ہیں ، بھارتی خواتین پر تیزاب گردی کے واقعات بھی عام ہیں۔ جبکہ کم سن بچیوں سے زیادتی کے واقعات سب سے زیادہ افسوسناک ہیں۔