فیملی پلاننگ کو موثربنانے کے لئے شادی شدہ جوڑوں کی ای رجسٹریشن کا نظام متعارف کروایا جا رہاہے‘ صوبائی وزیر

ای رجسٹریشن کے منصوبے کیلئے 7کروڑ کی رقم کی منظوری دی گئی ہے اور بہت جلد اس پر کام کا آغاز کیا جائے گا‘کرنل (ر) ہاشم ڈوگر

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) صوبائی وزیربرائے بہبود آبادی کرنل( ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آبادی کو کنٹرول کرنے اور فیملی پلاننگ کوو موثربنانے کے لئے شادی شدہ جوڑوں کی ای رجسٹریشن کا نظام متعارف کروانے جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں محکمہ بہبود آبادی کے سینئر افسران کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں پاکستان میں ایسے بے شمار شادی شدہ جوڑے موجود ہیں جو ممانع حمل کے طریقوں کو اپنانے کے لئے رضامند ہونے کے باوجود ان تک رسائی حاصل نہیں کر پاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی شدہ جوڑوں کی رجسٹریشن سے محکمہ بہبود آبادی کی سوشل موبلائزر اور آئوٹ ریچ ورکرز کو ان زوجین کی نشاندہی اور رسائی میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ اس ای رجسٹریشن کے منصوبے کے لئے 7کروڑ کی رقم کی منظوری دی گئی ہے اور بہت جلد اس پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمے کی سوشل موبلائزرز اور فیملی ہیلتھ کلینکس اور فیملی ویلفیئرسینٹرز پر کام کرنے والے ورکرز کو مزید متحرک کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک ممانع حمل کے جدید طریقوں اور ان کی افادیت کے متعلق آگاہی دی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :