Live Updates

وزیر اعظم نے اسلام آباد سے متعلقہ مسائل ،خاص طور پر تجاوزات کے ہٹانے سے پیدا ہونیوالے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

تجاوزات کے خلاف مہم میں ایکشن اس لینڈ مافیا کے خلاف ہونا چاہیے جو سالہا سال سے حکومتی اراضی پر قابض ہیں، عمران خان

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:15

وزیر اعظم نے اسلام آباد سے متعلقہ مسائل ،خاص طور پر تجاوزات کے ہٹانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد سے متعلقہ مسائل اور خاص طور پر تجاوزات کے ہٹانے سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی (چیئرمین)، وزیر صحت عامر کیانی، ایم این ایز راجہ خرم اور علی نواز اعوان پر مشتمل ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری بیان کے مطابق کمیٹی اسلام آباد میں سی ڈی اے کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ سپریم کورٹ کا وہ فیصلہ جو تجاوازت ہٹانے سے متعلق ہے اس پر بھی کمیٹی باقاعدہ حکومتی پالیسی مرتب کرے گی۔ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تجاوزات کے خلاف مہم میں چھوٹے رہائشی گھر وں، چھوٹے دکانداروں، محنت کشوں اور دیہاڑی دار افراد کو تکلیف سے بچایا جائے۔ وزیر اعظم نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ تجاوزات کے خلاف مہم میں ایکشن اس لینڈ مافیا کے خلاف ہونا چاہیے جو سالہا سال سے حکومتی اراضی پر قابض ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات