عوامی خدمت کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں، عمران خان کی قیادت میںملک درست سمت کی جانب چل پڑا ہے‘عثمان بزدار
ذخیرہ اندوزوں اورناجائز منافع خوروںکوکسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،مہنگائی کیخلاف مہم کی خود نگرانی کروں گا‘وزیراعلیٰ پنجاب
جمعہ 7 دسمبر 2018 17:15
(جاری ہے)
صوبے کے غریب عوام کی خوشحالی وترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیر نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ہمارا ہر ایک قدم عوام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں اٹھ رہا ہے۔حکومت تیز رفتاری کیساتھ اپنے ہدف کے حصول کی طرف بڑھ رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ ملکی مفادات کوترجیح دی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا ایک ایک لمحہ عوام کی بہتری کیلئے وقف ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کے مقاصد کو جلد حاصل کر ے گی۔ مختصر عرصے میںمختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔ وطن عزیز کو اقوام عالم میں نمایاں مقام دلائیں گے اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان پائیدار ترقی کا سفر طے کرے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مختصر عرصے میں متعددکامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ابتدائی 100روز میں عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے برق رفتاری سے کام کیا گیا ہے۔ عام آدمی کور یلیف دینے کیلئے ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا۔انہوںنے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اورناجائز منافع خوروںکوکسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیںاورمہنگائی کیخلاف مہم پورے صوبے میں موثر انداز میں جاری رہے گی۔میں خوداس مہم کی نگرانی کروں گا۔اچھی کارکردگی دکھانے والے ضلع کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے خراب کارکردگی پر بازپرس ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ عام آدمی کو ہر قیمت پر ریلیف فراہم کریں گے اوروزیراعظم عمران خان کا دور پاکستان کی تاریخ کا سب سے سنہرادور ثابت ہوگا۔وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں صوبائی وزیر انسانی حقوق وا قلیتی امور اعجاز عالم، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلا، اراکین صوبائی اسمبلی غضنفر عباس، عامر عنایت شہانی، جگنو محسن، لالہ محمد طاہر رندھاوا اوردیگر شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.