لوہے کے چنے والی سرکار کی کرپشن کے انکشافات ہونا شروع ہو گئے ہیں‘فیاض الحسن چوہان

جب شریف برادران بکتر بند گاڑیوں میں پیشیاں بھگت رہے تھے ،خواجہ برادران پیراگون سوسائٹی کی بنیاد رکھ رہے تھے‘ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت

جمعہ دسمبر 17:15

لوہے کے چنے والی سرکار کی کرپشن کے انکشافات ہونا شروع ہو گئے ہیں‘فیاض ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پیراگون کیس میں وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ نے جو انکشافات کیے ہیں وہ ساری قوم پہلے سے ہی جانتی تھی، لوہے کی چنے والی سرکار کا خیال تھا کہ ہم گندم کھاتے ہیں اور عوا م اورتحقیقاتی ادارے گھاس چرتے ہیں جنہیں ان کی چالاکیوں، مکاریوںاور عیاریوں کے بارے میںپتا نہیں چلے گا ۔

وہ یہاں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ قیصر امین بٹ کے انکشافات سے پتا چلا کہ جب نواز شریف صاحب اور شہباز شریف صاحب 2000میںبکتر بند گاڑیوں میں پیشیاں بھگت رہے تھے اس وقت یہ لوہے کے چنے والی سرکاراپنے بھائی کے ساتھ مل کر پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کی بنیاد رکھنے کی تیاریوں میں تھے۔

(جاری ہے)

میں یہ سوال پوچھتا ہوں کہ وہ دو ر تو مکمل طور پر آمریت کا تھا۔

2002 کے الیکشن ابھی نہیں ہوئے تھے۔ ق لیگ کی حکومت نہیں آئی تھی، کوئی سیمی جمہوری دور شروع نہیں ہوا تھا۔ اس دور میں کیا خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق فوجی آمر کے ساتھ بارگین کیے بغیر یہ کاروبار کر سکتے تھے۔ اس دور میں روزانہ کی بنیاد پہ شریف برادران کبھی کراچی، کبھی لاہو ر اور کبھی اسلام آباد میں پیشیاں بھگتتے تھے اور صا حب بہادر اور انکے بھائی صاحب پرویز مشرف سے ڈیل کر کے سینکڑوں کنال اراضی خرید کر اپنی پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کی بنیاد ڈال رہے تھے۔

اور حیران کن امر یہ ہے کہ گزشتہ اٹھارہ سال سے لوہے کے چنے والی سرکار کی یہ بڑھکیں سن سن کے ہمارے کان پک گئے ہیں کہ ہم نے پرویز مشرف اور فوجی آمریت کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔ جبکہ ساری دنیا نے دیکھا تھا کہ 2005-2006 میںان کی پیراگون سوسائٹی اپنے عروج پر تھی۔ خواجہ برادران کی چیخیں نکلناسمجھ میں آتا ہے۔ دراصل انہیں قیصر امین بٹ کے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد اپنا انجام نظر آرہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماڈل ٹائون سانحے پر اب ایک آزاد اور غیر جانبدار جے آئی ٹی بن گئی ہے۔ میں ن لیگ کی طرف سے کی گئی فسطائیت اور غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔