فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے والے افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا فخر ہیں ‘امجد جاوید سلیمی

جانفشانی کے ساتھ فرائض سر انجام دینے والے فرض شناس اور بہادر افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا‘آئی جی پنجاب

جمعہ 7 دسمبر 2018 18:19

فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے والے افسران و اہلکار پنجاب پولیس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے والے افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا فخر ہیں جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیرجانفشانی کے ساتھ فرائض سر انجام دئیے۔ایسے فرض شناس اور بہادر افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں Compensation Awardتقسیم کرنے کی ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، رائو سردار اور اے آئی جی فنانس، غازی صلاح الدین بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق ،شیخوپورہ میں دورانِ ڈیوٹی شدید زخمی ہونے ڈی ایس پی فیروز والا کامران زمان کو مجمو عی طور پر 20 لاکھ کا چیک دیا گیا جس میں سے 10 لاکھ حکومت پنجاب اور 10 لاکھ پنجاب پولیس کی طر ف سے دیا گیا۔

(جاری ہے)

شیخوپورہ سے ہی تعلق رکھنے والے انسپکٹر افتخار احمد کومجموعی طور پر 15لاکھ روپے دئیے گئے جس میں 10لاکھ پنجاب پولیس اور 5لاکھ حکومت پنجاب کی طرف سے دئیے گئے۔ اسی طرح شیخو پورہ میں ہی کانسٹیبل مشتا ق احمد کو 15 لاکھ جس میں سے 10لاکھ پنجاب پولیس کی طر ف سے اور 5 لاکھ حکومت پنجاب کی طر ف سے دیا گیا۔ جبکہ ضلع قصور سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل محمد انور کو 15 لاکھ جس میں سے 10 لاکھ پولیس اور 5 لاکھ حکومت پنجاب کی طر ف سے، کانسٹیبل محمد ریاض کو بھی 15 لاکھ کے چیک دیے گئے جس میں سے 10پنجاب پولیس اور 5لاکھ حکومت پنجاب کی طرف سے، کانسٹیبل محمد ارشاد کو 2لاکھ جبکہ ہیڈ کانسٹیبل افتخار احمد ، کانسٹیبل رفاقت علی ، کانسٹیبل صابر علی اور کانسٹیبل محمد جاوید کومحکمہ پولیس کی جانب سے ایک ایک لاکھ روپے دئیے گئے۔