Live Updates

وزیر مملکت مواصلات مراد سعید سے چین کے سفیر کی ملاقات

،دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال چین نے پاکستان میں مختلف منصوبوں کی قبل ازوقت تکمیل کرنے کو سراہتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے، مراد سعید

جمعہ 7 دسمبر 2018 19:04

وزیر مملکت مواصلات مراد سعید سے چین کے سفیر کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید سے جمعہ کو چین کے پاکستان میں سفیر یائو جنگ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ سی پیک پر وزارت کی طرف سے تیزی سے جاری کام اور منصوبوں کو مکمل کرنے کی رفتار پر چین کی حکومت نے تحریک انصاف کی حکومت کی کوششوںکی تعریف کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور چترال سمیت بلوچستان کے علاقوں میں سی پیک منصوبہ کی توسیع کی جائے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ چین کے وزیر ٹرانسپورٹ کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی جائے گی۔ چین نے پاکستان میں مختلف منصوبوں کی قبل ازوقت تکمیل کرنے کے کام کو سراہتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔ چین کے سفیر یائو جنگ نے اس موقع پر کہا کہ چین کی حکومت سی پیک کو پورے ملک میں پھیلانے کی خواہشمند ہے، موجودہ حکومت پاکستان کی طرف سے منصوبوں میں کرپشن کو ختم کرکے شفافیت لانے کا عمل خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے جو اضلاع سی پیک میں شامل کئے جا سکتے ہیں اسے یقینی بنایا جائے گا۔ دونوں شخصیات نے تعلقات کی مزید بہتری کیلئے اتفاق کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات