کراچی،سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کی سماعت 17دسمبر تک ملتوی

جمعہ 7 دسمبر 2018 20:15

کراچی،سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کی سماعت 17دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو احتساب عدالت میں 462ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت کے موقع پر سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری اور دیگر ملزم پیش ہوئے ڈاکٹر عاصم کے وکیل کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین ملک سے باہر ہیں پیش نہیں ہوسکتے،عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی،ڈاکٹر عاصم کے وکیل عامرنقوی نے گواہ مخدوم اسلم کے بیان پر جرح کے لیے مہلت مانگ لی جبکہ مزید سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی ۔