شہری تاج محمد کی بازیابی،عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ایسٹ اور دیگر سے جواب طلب کرلیا

جمعہ 7 دسمبر 2018 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں شہری تاج محمد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت،عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ایسٹ اور دیگر سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے شہری تاج محمد کو بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو 19 جنوری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تاج محمد کو 2 ماہ قبل ایس ایچ او صفدر مشوانی اور دیگر پولیس اہلکاروں نے حراست میں لیا،تاج محمد چھوڑنے کے لیے 5 لاکھ روپے مانگے،بقایا رقم نا دینے پر تاج محمد کو غائب کردیا،تاج محمد کو بازیاب کرایا جائے۔