ماضی کے مقابلے میں اب بہت بہتر ہوچکی ہوں ، کترینہ کیف

جمعہ 7 دسمبر 2018 21:26

ماضی کے مقابلے میں اب بہت بہتر ہوچکی ہوں ، کترینہ کیف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) اپنی والی رومانٹک فلم ’زیرو‘ کی تشہیر کے دوران کترینہ کیف نے اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی اور اعتراف کیا کہ اب وہ ماضی کے مقابلے بہتر ہو چکی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے محض 17 سال کی عمر میں اداکاری کی شروعات کی اور اب وہ ڈیڑھ دہائی انڈسٹری میں گزارنے کے بعد بہت کچھ سیکھ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

کترینہ کیف نے بتایا کہ سلمان خان کی آنے والی فلم ’بھارت’ میں اچانک انہیں کاسٹ کیا گیا اور انہیں یہ تک معلوم نہیں تھا کہ فلم کی ٹیم انہیں پریانکا کی جگہ کاسٹ کرنے کا سوچ رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنا سب سے بہترین دوست بھی قرار دیا۔کترینہ کیف نے بتایا کہ اگرچہ سلمان خان ان کے سب سے بہترین دوست ہیں، مگر بعض مرتبہ وہ کئی دنوں، ہفتوں اور یہاں تک کہ کئی ماہ تک بات بھی نہیں کرتے، تاہم پھر بھی وہ ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں۔

شادی اور بچوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ماضی میں انہوں نے شادی کرنے اور ڈھیر سارے بچے پیدا کرنے کی منصوبہ بندی بھی بنائی تھی، تاہم ان کی خواہش مکمل نہ ہوسکی۔۔

متعلقہ عنوان :