ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں ہفتہ انسداد بدعنوانی کے سلسلے میں واک کا اہتمام۔پروفیسرز، طلباء اور اساتذہ کی شرکت

جمعہ 7 دسمبر 2018 21:33

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں ہفتہ انسداد بدعنوانی کے سلسلے میںایک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں یونیورسٹی کے پروفیسرز، طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔واک کا مقصد کرپشن اور بد عنوانی کے معاشرے پر پڑنے والے بد اثرات اور اس سے بچاؤ کے طریقوں سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔

(جاری ہے)

واک کے شرکاء نے مختلف بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے۔واک کے شرکاء نے کہا کہ کرپشن کی بیخ کنی کرکے ہم اجتماعی ترقی کر سکتے ہیں اور بد عنوانی کے خاتمے سے ہی معاشرے کی مجموعی ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے ۔واک کے شرکاء نے مزید کہا کہ معاشرے میں بسنے والے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ کرپشن کے خلاف آواز اٹھائے تاکہ بد عنوانی سے پاک صاف ستھرے معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :