اوپن پولو چمپئن شپ 2018ء ،ٹیم ایٹین نے پی بی جی /ری مائونٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-5 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 7 دسمبر 2018 21:50

اوپن پولو چمپئن شپ 2018ء ،ٹیم ایٹین نے پی بی جی /ری مائونٹس کو دلچسپ مقابلے ..
لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور اوپن پولو چمپئن شپ 2018ء کے اہم میچ میں ٹیم ایٹین (18)نے پی بی جی /ری مائونٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-5 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ پول میں دو میچ جیتنے والی ایف جی پولو ٹیم نے اس پول سے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

فائنل اب بروز اتوار دوپہر تین بجے ٹیم ایٹین (18) اور جوبلی انشورنس کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جبکہ سب سڈری فائنل دوپہر ڈیڑھ بجے باڑیز اور ایف جی پولو ٹیم کے درمیان ہوگا۔

گزشتہ روز لاہور اوپن کا آخری لیگ میچ ٹیم ایٹین اور پی بی جی /ری مائونٹس کے درمیان کھیلا گیا جو ٹیم ایٹین (18) نے جیت لیا۔ٹیم ایٹین کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے شاندار کھیل پیش کیا اور تین گول سکور کیے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد علی ٹوانہ نے دو اور شاہ نواز ایاز درانی نے ایک گول سکور کیا۔ پی بی جی /ری مائونٹس کی طرف سے نکلوس ماریا نے تین جبکہ لیفٹیننٹ کرنل رب نواز ٹوانہ اور کیپٹن ہمیر غازی نے ایک ایک گول سکور کیا۔

متعلقہ عنوان :