سپریم کورٹ نےسانحہ ماڈل ٹاؤن پرنئی جے آئی ٹی نہیں بنائی، رانا ثناء اللہ

پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے آئی ٹی بنائے گی، عدالتیں ثبوتوں کی بنیاد پرتمام کیسز پرفیصلہ کرتی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 7 دسمبر 2018 19:58

سپریم کورٹ نےسانحہ ماڈل ٹاؤن پرنئی جے آئی ٹی نہیں بنائی، رانا ثناء ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 دسمبر 2018ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پرنئی جے آئی ٹی نہیں بنائی گئی، پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے آئی ٹی بنائے گی،عدالتیں ثبوتوں کی بنیاد پرتمام کیسز پرفیصلہ کرتی ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ے سانحہ ماڈل ٹاؤن پرنئی جے آئی ٹی نہیں بنائی۔

پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے آئی ٹی بنائے گی۔سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پہلے بھی 2جے آئی ٹیز بن چکی ہیں۔عدالتیں ثبوتوں کی بنیاد پرتمام کیسز پرفیصلہ کرتی ہیں۔ واضح رہے پانچ دسمبر کو سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے قیام کی یقین دہانی پر درخواست گزار بسمہ امجد کی درخواست نمٹا دی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے قرار دیا کہ پنجاب حکومت انسداد دہشتگردی قانون کی شق 19 کے تحت نئی جے آئی ٹی بنانے کا ارادہ ظاہر کرچکی ہے نئی جے آئی ٹی کے قیام درخواست گزار کا موقف پورا ہوجاتا ہے۔ درخواست پر سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ عدالت سانحہ ماڈل ٹاؤن کا واقعہ پر روزانہ کی بنیاد پرٹرائل کا حکم پہلے ہی دے چکی ہے اس سے زیادہ کیا تیز انصاف دیا جائے۔

دھرنے کے باعث سپریم کورٹ کومفلوج اور بے توقیر کرکے رکھ دیا گیا۔ ہمیں یاد ہے کہ یہاں عدالت عظمیٰ کے لوگوں پر پھٹی ہوئی قمیضیں لٹکی ہوئی تھیں، دھرنے کے سبب بچے سکول نہیں جا سکتے تھے، ایمبولینس میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا کیا آپ کا دھرنے کے دوران یہ اقدام درست تھا۔ آپ جس کے پاس جانا چاہتے ہیں ہمیں علم ہے اس ملک کا سب سے مضبوط ادارہ عدلیہ ہے۔ آپ نے اس وقت سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیا۔