لاہور ہائیکورٹ ، فرینچر مارکیٹ بند روذ اور سوک سنٹر ٹاون شپ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا حکم

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے فرینچر مارکیٹ بند روذ اور سوک سنٹر ٹاون شپ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کا حکم دیدیا۔ تجاوزات ختم کرنے کے دوران رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے جسٹس علی اکبر قریشی نے واضح کردیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ بند روڈ پر واقع فرنیچر مارکیٹ اور ٹاؤن شپ سوک مارکیٹ کے ارد گرد تجاوزات کی بھر مار ہے جس سے شہریوں کا پیدل چلنا دشوار ہوچکا ہے لہذا عدالت تجاوزات کے خاتمہ کا حکم جاری کرے جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دئیے پیدل چلنے والوں کا راستہ روکنا غیر قانونی ہے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کے تحت کاروائی کی جائے عدالت نے فرنیچر مارکیٹ اور ٹاؤن مارکیٹ سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے ڈی سی لاہور کو 11دسمبر جو عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔