پیرس،یونیورسٹی کے سابق طالب علم نے انگلش ٹیچر کو حلق میں چھرا گھونپ کر قتل کردیا

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:25

پیرس،یونیورسٹی کے سابق طالب علم نے انگلش ٹیچر کو حلق میں چھرا گھونپ ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) یونیورسٹی کے سابق طالب علم نے انگلش ٹیچر کو حلق میں چھرا گھونپ کر قتل کر دیا،پولیس فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یونیورسٹی پروفیسر کو چاقو سے قتل کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص نے پیرس کے نواحی علاقے میں یونیورسٹی کے باہر ایک ٹیچر کو قاتلانہ حملے میں ہلاک کردیا تھا، 66 سالہ مقتول مقامی یونیورسٹی میں انگلش پڑھاتا تھا۔پولیس نے کہاملزم نے ٹیچر کے حلق میں چھرا گھونپ کر اسے قتل کیا۔ مشتبہ شخص اسی یونیورسٹی کا سابق طالب علم ہے جس میں مقتول پڑھاتا تھا۔

متعلقہ عنوان :