ملکی معیشت میں بہتری کیلئے علاقائی رابطوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، شیری رحمان

کرتار پور راہداری کھلنے سے نئے رابطے کھلیں گے ، پاکستان اور بھارت مشترکہ تجارت 37 ڈالر تک بڑھا سکتے ہیں ، ملکی معیشت کے حوالے سے منعقد ہ کانفرنس سے خطاب سی پیک سے ملکی تقدیر بدل جائیگی سی پیک کے تحت ملک میں ہزاروں میگا واٹ توانائی کے نئے منصوبے لگیں گے، احسن اقبال

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:31

ملکی معیشت میں بہتری کیلئے علاقائی رابطوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) پیپلزپارٹی کی رہنمائ سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری کیلئے علاقائی رابطوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کرتار پور راہداری کھلنے سے نئے رابطے کھلیں گے جبکہ پاکستان اور بھارت مشترکہ تجارت 37 ڈالر تک بڑھا سکتے ہیں لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک سے ملکی تقدیر بدل جائیگی سی پیک کے تحت ملک میں ہزاروں میگا واٹ توانائی کے نئے منصوبے لگیں گے اسلام آباد میں ایک نجی ہوٹل میں ملکی معیشت کے حوالے سے منعقد ہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیریں رحمان کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری کے کھلنے سے معاشی ترقی میں بھی اضافہ ہوگا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا گگلی بیان نا مناسب تھاپیپلزپارٹی ہمسایہ ممالک کے ساتھ رابطے مضبوط کرنے پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا پاکستان کو سی پیک منصوبے سے فائدہ اٹھانا چاہیئیسی پیک کے قرضوں سے متعلق شکایات نہیں کرنی چاہیئے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ضروری ہے کہ لانگ ٹرم مثبت معاشی پالیسیوں پر کام کیا جائیمسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ڈیجٹل معیشت کی جانب گامزن ہورہی ہے روبوٹ اور ٹیکنالوجی نے عام ورکروں کی جگہ لے لی ہے ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ڈیجٹیل معیشت میں ہم اپنا کتنا حصہ لے سکتے ہیں سی پیک منصوبیکی وجہ سے بلوچستان میں نئی شاہراہیں تعمیر کی گئیں ہیں سی پیک کے تحت تھر کول منصوبہ شروع کیا گیا ہے آج تھر میں انقلاب آچکا ہے تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کی جارہی ہیسی پیک کے تحت پاکستانی طلبائ کو چین بھیجا جارہا ہے وزیر اعظم کے مشیر برائے سرمایہ کاری ڈاکٹر عشرت حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ایک بڑی آبادی خط غربت سے بھی نیچے زندگی گزار رہی ہیملک میں تعلیمی ڈھناچے کی ڈائریکشن کو تبدیل کرنا ہوگا ٹیکنکل تعلیم پر توجہ دیکر نئی نوکریاں پیدا کی جاسکتی ہیں ملک میں ٹیکنکل تعلیم کینجانب رحجان بہت کم ہیکراچی یونیورسٹی پہلے سائینس اینڑ ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ضروری ہے کہ ٹیکنکل تعلیم پر توجہ دی جائیکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماہر معشیات کا کہنا تھا ملک میں ڈالر کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے لیکن بروقت مثبت معاشی پالیسوں سے ملک کو معاشی بحران سے نکالا جاسکتا ہے ملک میں تجارتی خسارے میں کمی کیلئے برآمدات کو بڑھایا جائے اور ایکسپورٹ انڈسٹری پر توجہ دی جائے۔

۔شاہد عباس