جامعہ پشاورمیں بین الاقوامی بشری قوانین کی آگاہی کے سلسلے میں سیمینارکااہتمام

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) جامعہ پشاور کے شعبہ سیاسیات اور آئی سی آر سی کے زیر اہتمام بین الاقوامی بشری قوانین کی آگاہی کے سلسلے میں صاحبزادہ عبدالقیوم خان میں ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں آئی سی آر سی کی بشری قوانین کے حوالے سے ماہر عاصمہ ثمین بنگش نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پاکستان جینوا کنونشن اور پرٹوکول کا نہ صرف دستخط کنندہ ہے بلکہ اتوثیق کنندہ ہے جس سے ظاہد ہوتا ہے کہ پاکستان بین الاقامی قوانین کے ساتھ چلنے والا انسانی حقوق کا علمبردار ملک ہے۔

(جاری ہے)

عاصمہ بنگش نے کہا ہے کہ جنگی اور غیر معمولی حالات میں قیدی ، سویلین ،بچوں ،زخمی افراد ،صحافیوں اور ثقافتی ورثہ کو محفوظ بنانے کیلئے بشری قوانین نافذ العمل کرنے میں ان کا ارادہ پیش پیش ہے جبکہ کیمیائی اور حیاتیاتی مواد کے استعمال کی روک تھام کیلئے بھی کام کرتا ہے۔اس موقع پر شعبہ سیاسیات کے چیرمن ڈاکٹر عبدالروف نے کہا کہ ان کا شعبہ آئی سی آر سی کے تعاون سے دو روزہ سرٹیفیکیٹ کورس کے اجرا ء پر کام کر رہا ہے جس کیلئے جامعہ کی مجاز اتھارٹی سے منظوری جلد لی جائے گی انھوں نے کہا کہ بینالاقوامی حقوق کی آگاہی سیمیمنارز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔