Live Updates

وزیراعظم کا 5 وزراء کو برطرف کرنے کا فیصلہ

حکومت کے اصلاحاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والے وزراء کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے: نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ

muhammad ali محمد علی جمعہ 7 دسمبر 2018 20:58

وزیراعظم کا 5 وزراء کو برطرف کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2018ء) وزیراعظم کا 5 وزراء کو برطرف کرنے کا فیصلہ، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے اصلاحاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والے وزراء کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی کابینہ کے 5 وزراء کی کارگردگی سے انتہائی ناخوش ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کے اصلاحاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والے 5 وزراء کو برطرف کرنے یا ان کی وزارت تبدیلی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جن 5 وزراء سے وزارتیں واپس لیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، ان وزراء کی 100 روزہ کارگردگی مایوس کن رہی۔ یہ وزراء اپنی وزارتوں کے تحت نہ کوئی خاطر خواہ کام کر سکے، نہ ہی وزارتوں کو بہتر انداز میں چلا سکے۔

(جاری ہے)

ان وزراء کی بیوروکریسی سے ہم آہنگی بھی قائم نہ ہو سکی۔ اسی باعث ان وزراء کو فارغ کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جن وزارتوں سے وزراء کو فارغ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، ان میں وزارت خزانہ، منصوبہ بندی، صحت، بین الصوبائی رابطہ اور لیبر شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا خصوصی اجلاس پیر کی صبح ساڑھے دس بجے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔

اجلاس میں وزارتوں اور ڈیژنوں کو اپنی کارگردگی دکھانے کا موقع دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم فرداََ فرداََ ہر وزیر،مشیر اور معاون خصوصی کی گارگردگی کا جائزہ لیں گے۔پر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کے لیے دس منٹ دئیے جائیں گے اور بریفنگ کے بعد 5 منٹ سوالات اور جوابات کے لیے رکھے جائیں گے۔مخلتف وزارتوں اور ڈویژنوں کی کارگردگی رپورٹ 27 نومبر کو وزیراعظم کو جمع کروائی گئیں تھیں۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے وزراءکی پہلے سو دنوں کی کارگردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارتوں کو پہلے مرحلے کی کارگردگی کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔جب کہ عمران خان پہلے بھی اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ اگر کوئی وزیر کام نہیں کر رہا تو وہ کرپشن کے ضمرے میں آ رہا ہے۔کہ وزراء کی کاگردگی کو باقاعدہ اعداد و شمار کے لحاظ سے دیکھا گیا جس کے مطابق تین وزاتوں کی کارگردگی بہتر رہی۔

جن میں وزارت داخلہ،وزارت خزانہ اور وازرت اطلاعات شامل ہیں۔جس میں وزارت داخلہ کی کارگردگی 43 فیصد،وزارت خزانہ 13 فیصد اور وزیر اطلاعات کی گارگردگی 11 فیصد رہی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کیا ان تین وزاتوں کے علاوہ کسی کے پاس کارگردگی دکھانے کو کچھ ہے؟۔ وزیراعظم نے کئی وزراء کی کارگردگی پر تحفظات کا اظہار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ تین ماہ بعد میں ایک بار پھر سے رپورٹ چیک کروں گا اور کارگردگی نہ دکھانے والوں کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات