حلقہ پی پی 168 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار اور سیاسی جماعتیں 11 اور 12 دسمبر کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کر دیں، الیکشن کمیشن

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:51

حلقہ پی پی 168 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار اور سیاسی جماعتیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 168 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ 11 اور 12 دسمبر کی درمیانی رات انتخابی مہم ختم کر دیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی توجہ انتخابی قانون 2017ء کے سیکشن 182 کی طرف دلائی ہے جس کے مطابق پولنگ کے اختتام سے 48 گھنٹے قبل تک انتخابی مہم ختم کرنا لازمی ہے، اس کی خلاف ورزی کرنے والے کو 2 سال قید یا ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔