شیخوپورہ میں آئل ٹینکر کی رکشے کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق ہو گئے

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:54

شیخوپورہ میں آئل ٹینکر کی رکشے کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق ہو گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) ضلع شیخوپورہ میں صفدر آباد کے قریب سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک تیز رفتار آئل ٹینکر نے صفدر آباد کے قریب مسافروں سے بھرے ایک رکشے کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور دیگر 3 زخمی ہو گئے ہیں، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔