کسی ملک کو غیر ملکی فوجی اڈہ نہیں بنانے دیں گے، کمبوڈین وزیر اعظم

جنوب مشرقی ایشیائی ملک کمبوڈیا ایک بحری اڈے کی خاطر چین سے رابطے میں ہے،غیرملکی میڈیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 12:40

نوم پنھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ملک میں کسی غیر ملکی فوجی اڈے کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب میڈیا میں ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک کمبوڈیا ایک بحری اڈے کی خاطر چین سے رابطے میں ہے۔ اطلاعات ہیں کہ چین خلیج تھائی لینڈ میں ایک فوجی اڈہ بنانے میں دلچسپی رکھتا ہے، جس کی خاطر کمبوڈین صوبے کوہ کونگ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :