چند ہفتے قبل غزہ کی پٹی پر حملے کا حکم نہ ماننے پر اسرائیلی وزیر دفاع اور فوجی قیادت کے درمیان ناراضگی

فوج کو غزہ پرحملے کا حکم دینے کے جواب میں ایسا لگا اسرائیل کے کسی امن گروپ کے سامنے کھڑا ہوں، آوی گیڈورلائبرمین

ہفتہ 8 دسمبر 2018 12:40

چند ہفتے قبل غزہ کی پٹی پر حملے کا حکم نہ ماننے پر اسرائیلی وزیر دفاع ..
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) اسرائیلی میڈیا کے مطابق سابق اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین اور فوجی قیادت کے درمیان سخت برہمی اور ناراضی پائی جا رہی ہے۔ لائبرمین نے فوجی لیڈرشپ سے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے چند ہفتے قبل غزہ کی پٹی پر حملے کا حکم کیوں نہیں مانا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لائبرمین نے ایک بیان میں کہا کہ میں نے فوج کو غزہ کی پٹی پر حملے کا حکم دیا مگر اس کے جواب میں مجھے ایسے لگا کہ میں اسرائیل کے کسی امن گروپ کے سامنے کھڑا ہوں، فوج نے میرا حکم ماننے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ سے کہا کہ وہ غزہ پر فوج کشی کریں تو انہوں نے غزہ میں بری فوج کی کارروائی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور نہ ہی ہم اپنے مقاصد حاصل کرسکیں گے۔