دنیا کی 100 طاقتور خواتین کی فہرست میں پریانکا چوپڑا کا نام بھی شامل

ہفتہ 8 دسمبر 2018 13:42

دنیا کی 100 طاقتور خواتین کی فہرست میں پریانکا چوپڑا کا نام بھی شامل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) امریکی فوربز میگزین نے دنیا کی 100 طاقتور خواتین کی فہر ست میں بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کا نام شامل کرلیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرینکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر کہاکہ انہیں فوربز کی اس اہم ترین فہرست میں کئی طاقتور خواتین کے ہمراہ شامل کیا گیا۔جس کے لیے انہوں نے فوربز کا شکریہ بھی ادا کیا۔ تاہم انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی اعلان کیا کہ وہ شادی کے بعد دوبارہ اپنی فلمی سرگرمیوںکی شروعات کررہی ہیںاور فلم ’’دی سکائے از پنک‘‘ کی تشہیر کا آغاز کریں گی۔ جس میں ان کے ہمراہ فرحان اختر اور زائرہ وسیم کام کرتے نظر آئیں گی۔