مولانا طاہر اشرفی وزن کم کروا کر سمارٹ ہو گئے

چئیرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی کی نئی تصویر نے سب کو حیران کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 8 دسمبر 2018 13:32

مولانا طاہر اشرفی وزن کم کروا کر سمارٹ ہو گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 دسمبر2018ء) پاکستان کے ممتاز عالم دِین اور پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طارق اشرفی کی نئی تصویر نے سب کو حیران کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مولانا طاہر اشرفی کی ایک نئی تصویر سامنے آئی ہے جس کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ انہوں نے پہلے سے وزن کم کر لیا ہے۔صارفین نے بھی مولانا طاہر اشرفی کی تصویر پر تبصرے کیے ہیں اور کہا کہ اب آپ پہلے سے ہینڈسم ہو گئے ہیں ایک صارف نے کہا کہ مشاءاللہ اب آپ پہلے سے زیادہ سمارٹ اور خوبصورت دکھائی دے رہے ہیں اور ساتھ ہی صارف نے مولانا طارق اشرفی کی لمبی زندگی کے لیے بھی دعا کی
ایک صارف نے کہا کہ
خیال رہے کچھ روز قبل مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان نے اپنے جسم سے چربی کم کروائی تھی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان نے پرائیویٹ اسپتال سے 8 لاکھ روپے میں جسم سے فالتو چربی نکلوائی۔

(جاری ہے)

تاہم حکومت نے مولانا عطاء الرحمان کی فالتو چربی نکلوانے کا بِل دینے سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ یہ جان بچانے کے زمرے میں نہیں آتا۔سینیٹر عطاء الرحمن نے دس ماہ قبل اسلام آباد کے نجی اسپتال سے جسم سے فالتو چربی نکالنے کے لیے سرجری کرائی جس کے لیے 8لاکھ روپے ادائیگی کی گئی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹر عطاء الرحمن کو مذکورہ رقم سرکاری خزانہ سے واپس دینے کے لیے وزارت قومی صحت کو میڈیکل کا بل منظوری کے لیے بھجوایا۔

وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحٹ کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید نے ڈپٹی ڈائیریکٹر جنرل ڈاکٹر منہاج السراج کے میڈیکل بل پر اعتراضات کو منظور کرتے ہوئے سینیٹر عطاء الرحمن کو سرکاری خزانہ سے 8لاکھ روپے ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ڈاکٹر منہاج السراج نے اعتراض لگایا تھا کہ مذکورہ علاج کاسمیٹک سرجری ہے یہ جان بچانے کے زمرے میں نہیں آتا جب کہ پمز اسپتال میں مذکورہ سرجری دستیاب ہے اس لیے نجی اسپتال سرجری کرانے کی ضرورت نہیں تھی۔