سی ٹی ڈی کی بہاولپور میں کارروائی‘تحریک طالبان اور القاعدہ کے 5 دہشت گردگرفتار

خودکش جیکٹس بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈز اور بھاری تعداد میں جدید اسلحہ برآمد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 8 دسمبر 2018 13:32

سی ٹی ڈی کی بہاولپور میں کارروائی‘تحریک طالبان اور القاعدہ کے 5 دہشت ..
بہاولپور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 دسمبر۔2018ء) سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان اور القاعدہ کے 5 دہشت گردوں کوگرفتارکر لیا ہے، دہشت گردوں سے بھارت سے رابطوں کے شواہد بھی ملے ہیں. تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں سی ٹی ڈی نے تھانہ صدر کے علاقے میں بڑی کاروائی کی ، کارروائی کے دوران تحریک طالبان اور القاعدہ کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا گیا، دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈز اور بھاری تعداد میں جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا.

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت محمد طارق اظہر سعید حافظ سجاد داﺅد نذیر اور قیصر حنیف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دہشت گردوں سے بھارت سے رابطوں کے شواہد بھی ملے ہیں. حکام کے مطابق دہشت گرد بھارت کی فنڈنگ اور اسلحہ کی فراہمی سے ملک دہشت گردی اور سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے.

یاد رہے چند ماہ قبل گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا. دہشت گردوں سے بارودی مواد، دستی بم اور اسلحہ برآمد بھی ہوا، دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا. واضح رہے کہ رواں سال 27 مئی کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا ، سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران خودکش جیکٹس، بڑی تعداد میں اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا تھا.