Live Updates

بھارتی میڈیا نے پاکستان کے غیر سگالی اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

نریندر مودی عمران خان کو سمجھنے میں غلطی کر رہے ہیں اور عمران خان کو نواز شریف کی عینک سے دیکھتے ہیں؛کرتاپور بارڈ کھول کر پاکستان نے بھارت کو چت کر دیا۔ بھارتی میڈیا کا اعتراف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 8 دسمبر 2018 14:14

بھارتی میڈیا نے پاکستان کے غیر سگالی اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے مودی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2018ء) پاکستان کے غیر سگالی اقدامات نے بھارتی میڈیا کو بھی پاکستان کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا۔بھارتی میڈیا نے امن کی خاطر پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف کر لیا۔بھارتی میڈیا نے پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ کرتاپور بارڈر کھول کر پاکستان نے بھارت کو چت کر دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے غیر سگالی سے منہ توڑنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر بھارتی میڈیا برس پڑا اور پاکستان سے مذاکرات سے بھاگنے والی مودی سرکاری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پاکستان کے مذاکرات کو دعوی کا مثبت جواب نہ دینے کو حماقت قرار دے دیا،بھارتی میڈیا نے کھلے الفاظ میں تسلیم کیا کہ کرتاپور بارڈ کھول کر پاکستان نے بھارت کو چت کر دیا۔

(جاری ہے)

اور انتباہ کیا نریندر مودی عمران خان کو سمجھنے میں غلطی کر رہے ہیں اور عمران خان کو نواز شریف کی عینک سے دیکھتے ہیں۔بھارتی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ مودی نے مذاکرات کی دعوت نہ مان کر نئی پاکستانی قیادت سے فاصلہ پیدا کیا اور مودی سررکار  کو مشورہ بھی دیا کہ سارک سے فرار کے بجائے بہتر حکمت عملی اپنائے۔خیال رہے 28 نومبر کو وزیراعظم عمران نے ضلع نارووال کے علاقے کرتارپور میں قائم گردوارا دربار صاحب کو بھارت کے شہر گورداس پور میں قائم ڈیرہ بابا نانک سے منسلک کرنے والی راہداری کا سنگِ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر جذباتی مناظر بھی نظر آئے ، وہاں موجود سکھ کمیونٹی کے افراد بھی موجود تھے جن کی آنکھوں میں 70 سال کی چھپی پیاس آنسو کی صورت میں ظاہر ہوئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس اقدام کو پاکستان اور کپتان کی گگلی قرار دے دیا ۔تاہم اس پر بھارتی وزیر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے اسے ناپسندیدہ بات قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ مسٹر وزیر خارجہ ڈرامائی انداز میں آپکے گگلی والے بیان نے کسی کو اور کو نہیں بلکہ آپکو بے نقاب کیا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے نزدیک سکھوں کی کوئی عزت نہیں بلکہ آپ صرف گگلی کھیلتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں آپکو یاد کروا دوں کہ ہم آپکی گگلی کا شکار نہیں ہوئے ہمارے دو سکھ وزرا نے اس موقع پر دربار ر حاضری دی ہے۔جب کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میرا گگلی والا بیان بھارتی حکومت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تھا، ہم سکھوں کے جذبات کا بے حد احترام کرتے ہیں،کرتارپور راہداری کے فیصلے پر نیک نیتی سے عملدرآمد ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات