دھند کے باعث اسلام آباد۔ لاہور موٹروے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 14:35

دھند کے باعث اسلام آباد۔ لاہور موٹروے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) دھند کے باعث اسلام آباد۔ لاہور موٹروے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ ہفتہ کی صبح کو لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، قصور اور ملحقہ علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی جس کے باعث لاہور راولپنڈی موٹروے کو ٹریفک کے لئے بند کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح فیصل آباد سے گوجرہ تک بھی دھند کے باعث موٹروے کو بند کیا گیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق ڈرائیور حضرات کو لاہور اسلام آباد جی ٹی روڈ کے روٹ پر سفر کا مشورہ دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں کو سست رفتاری، احتیاط اور فوگ لائٹس کے ساتھ سفر کی ہدایت کی ہے۔