ملک کے مختلف حصوں میں کل سے منگل تک بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 8 دسمبر 2018 14:45

ملک کے مختلف حصوں میں کل سے منگل تک بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں کل اتوار سے منگل تک بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی شام یا رات سے منگلتک کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور،سکھر، کراچی اور مکران ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران مالاکنڈ ڈویژن ،سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر، ہزارہ ڈویژن ، مری ، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برف باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ساہیوال ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔ہفتہ کو سکردو میں منفی 8،گوپس منفی پانچ،استور، ہنزہ،کالام منفی چار، بگروٹ،کوئٹہ،گلگت اور قلات کم سے کم منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ سرد ترین مقامات رہے۔