کاشتکار ربیع کے چارہ جات سے نقصان رساں کیڑوں کے بروقت انسداد کیلئے فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں،محکمہ زراعت

ہفتہ 8 دسمبر 2018 14:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے زمینداروں اور کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ ربیع کے چارہ جات برسیم ، لوسرن، جئی وغیرہ کو مختلف نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیںتا کہ فصل کو تباہی سے بچانے کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو بھی مالی نقصان سے بچایا جاسکے ۔ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ کونپل کی مکھی کونپل میں داخل ہو کراسے شدید نقصان پہنچاتی ہے جس سے کونپل سوکھ جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لشکری سنڈی اور امریکن سنڈی پتوں کو کھا کر چارہ کی فصل کو نقصان پہنچاتی ہے جس سے فی ایکڑ پیداوار پر برا اثر پڑتاہے ۔انہوںنے کہا کہ سفید مکھی فصل کا رس چوستی ہے جس سے فصل پیلاہٹ کا شکار ہو جاتی ہے جبکہ تھرپس کے بالغ اور بچے پتوں سے رس چوستے ہیں جس سے فصل کی بڑھوتری متاثر ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نقصان رساں کیڑوں کے بروقت انسداد کیلئے فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار دوست کیڑوں اور پرندوں کی حوصلہ افزائی کریں اور حملہ شدہ کھیتوں کے ارد گرد مناسب زہر کا دھوڑا کریں۔

متعلقہ عنوان :