بحریہ ٹائون کے ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پراحتجاج

احتجاج کے باعث سپرہائی کے دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے بند ہوگئے ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں 5ہزارملازمین کو6ماہ سے تنخواہ اور4ماہ سے اوور ٹائم نہیں ملا ، ہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے،احتجاجی مظاہرین

ہفتہ 8 دسمبر 2018 15:01

بحریہ ٹائون کے ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پراحتجاج
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) بحریہ ٹائون کے ملازمین کی جانب سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کے باعث سپرہائی کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق بحریہ ٹائون کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے کے سبباحتجاج کرتے ہوئے سپرہائی وے کے دونوں ٹریک بند کر دیئے جس سے ٹریفک جام ہوگئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرین نے بتایاکہ 5ہزارملازمین کو6ماہ سے تنخواہ اور4ماہ سے اوور ٹائم نہیں ملا ، ہمارے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے، بچوں کے اسکولوں کی فیسیں ادانہیں کرپارہے، بلاواسطہ اور بلواسطہ 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہورہے ہیں۔ مظاہرین نے وزیراعظم اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کو حل کروائیں اور ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں۔دوسری جانب بحریہ ٹائون کے اسٹیٹ ایجنٹس اور سرمایہ کاروں نے بھی ڈیفنس میں احتجاج کیا اور انہوں نے احتجاج کے لیے بحریہ ٹائون جانے کا اعلان کیا۔ مظاہرین نے بتایاکہ5سال کی قسطیں جمع کروانے کے بعد ہم کہاں کھڑے ہیں، ہمیں نہیں پتا ہماری سرمایہ کاری کا کیا ہوگا ،حکومت ہماری سرمایہ کاری کو تحفظ فراہم کرے۔