یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا چالان کیوں کیا ، پولیس افسر کا تبادلہ کردیاگیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 15:01

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا چالان کیوں کیا ، پولیس افسر کا تبادلہ کردیاگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا چالان کرنا ایس ایس پی ٹریفک سائوتھ کو مہنگا پڑ گیا، آصف بھگیو کا تبادلہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سائوتھ ٹو میں کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو شاہراہ فیصل پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹ پر چالان کیا گیا تھا اورگزشتہ روز آصف بھگیو کا تبادلہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سائوتھ ٹو میں کردیا گیا ہے۔ایس ایس ایس آصف بھگیو نے کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹ پر چالان کیا تھا، ذرائع کے مطابق تبادلے کے نوٹیفکیشن میں ایس پی آصف بھگیو کا نام پہلے سے شیڈول نہیں تھا۔