(ن) لیگ نے کارکنان پر پولیس تشدد کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 15:08

(ن) لیگ نے کارکنان پر پولیس تشدد کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) نے کارکنان پر پولیس تشدد کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ۔ (ن) لیگ کی جانب سے سیشن عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ لاٹھی چارج کرنے والے پولیس اہل کاروں کے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہیں ہوئی ،پولیس افسران نے ہماری بات نہیں سنی اس لیے حمزہ شہباز کی ہدایت پر عدالت سے رجوع کیا ہے۔