بگ بیش لیگ، میلبورن سٹارز کا ڈیوائن براوو اور لیام پلنکٹ سے معاہدہ

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:18

بگ بیش لیگ، میلبورن سٹارز کا ڈیوائن براوو اور لیام پلنکٹ سے معاہدہ
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) میلبورن سٹارز نے بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کیلئے سابق ویسٹ انڈین آل رائونڈر ڈیوائن براوو اور انگلش فاسٹ بائولر لیام پلنکٹ سے معاہدہ کر لیا، سٹارز نے لیگ سپنر میٹ پارکنسن کی جگہ پلنکٹ کی خدمات حاصل کی ہیں، پارکنسن کمر کی تکلیف کے باعث لیگ سے دستبردار ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

میلبورن سٹارز کرکٹ حکام کے مطابق براوو اور پلنکٹ کی شمولیت سے ہماری ٹیم کی بیٹنگ و بائولنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ دونوں کھلاڑی اپنے انٹرنیشنل تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :