چاغی میں ایگریکلچرریسرچ انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:18

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) چاغی میں ایگریکلچرریسرچ انسٹیٹیوٹ نہ ہونے سے مقامی زمینداروں کو مشکلات کا سامنا ہے ضلع چاغی زرعی حوالے سے خودکفیل اضلاع میں شمار ہوتا ہے ایگریکلچر ریسرچ ادارہ قائم ہونے سے مسائل کو حل کرنے میں کافی مدد ملے گی عوامی حلقوں اور زمینداروں نے چیف سیکرٹری،سیکرٹری ایگریکلچر اور وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع چاغی میں فی الفور اگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ قائم کیا جائے تاکہ مقامی زمینداروں کے مسائل انکے دہلیز پر حل ہو سکیں۔