Live Updates

وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب مقرر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:03

وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب مقرر
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08دسمبر 2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کے بھائی چوہدری فیصل حسین فرید کو ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نوٹیفیکشن کے مطابق مجموعی طور پر 18 افراد کو ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور کے 18 لاء افسران کو فارض کر کے 16 نئے افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔

جب کہ چوہدری فضل حسین فرید سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔اور اب ان کو ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔چوہدری فیصل حسین فرید فواد چوہدری کے بھائی جو کہ وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں اور بطور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے دوستوں کو نوازنے پر ان پر تنقید بھی کی جاتی رہی ہے۔

خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں آنے کے بعد اپنوں پر نوازشات شروع کر دی ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی کو معاون خصوصی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور زلفی بخاری وزارت اوورسیز پاکستان کے منسٹر انچارج مقرر کیے گیے تھے۔زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریبی اور دیرینہ ساتھی ہیں۔ زلفی بخاری کو معاون بنانے کے فیصلے پر سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایسا کر کے یہ تاثر دیا ہے کہ وہ اپنے قریبی ساتھیوں کو نواز رہے ہیں۔

زلفی بخاری کے پاس کو برطانوی شہریت ہے اور کسی غیر ملکی کو وزیراعظم کا معاون بنانا قابل قبول نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی ایک خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عمران خان کے دیرینہ ساتھی کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر تعینات کر سکتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات