فرانس غیرمحفوظ،پرتشدداحتجاجی مظاہرے،سیاحتی مقامات بند کردیئے گئے

مظاہرے جاری، زیر زمین ٹرین اسٹیشن بند ،اسکولوں میں تعطیل،ایک بلین یورو نقصان کرچکے،، فرانسیسی ریٹیل فیڈریشن

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:25

فرانس غیرمحفوظ،پرتشدداحتجاجی مظاہرے،سیاحتی مقامات بند کردیئے گئے
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) پیرس میں لاک ڈاون، فرانسیسی ریٹیل فیڈریشن نے کہاہے کہ 17نومبر سے جاری احتجاج میں فرانسیسی ریٹیلرز کو1 بلین یورو کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں یلو شرٹس کی جانب سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیںجس کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جاچکے ہیں،پیرس میں سکیورٹی کے لیے آٹھ ہزارپولیس اہلکار تعینات ہیں،جب کہ درجن بھر بکتر بند گاڑیاں بھی پیرس پہنچادی گئیں۔

(جاری ہے)

ایفل ٹاور، شانزے لیزے کے کمرشل سینٹر، کیفے اور زیر زمین ٹرین اسٹیشن بھی بند ہیں اور اسکولوں میں بھی تعطیل ہے۔امریکا، کئی یورپی ملکوں، ترکی، سعودی عرب، بحرین اور عرب امارات سمیت کئی ملکوں نے فرانس میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی بھی ہدایات جاری کردیں۔دوسری جانب فرانسیسی ریٹیل فیڈریشن کا کہنا تھا گذشتہ ایک ماہ سے جاری یلوشرٹس کے مظاہروں سے فرانسیسی ریٹیلرز کو 1بلین یوروکانقصان ہواہے جبکہ کرسمس شاپنگ بھی متاثرہوئی ہے۔