دٴْنیا بھرمیں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد نصف آبادی سے تجاوز کرگئی، اقوام متحدہ

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:25

دٴْنیا بھرمیں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد نصف آبادی سے تجاوز کرگئی، اقوام ..
ْجنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کے تین ارب 90 کروڑ افراد انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں، یہ تعداد کرہ ارض پر آباد انسانوں کے نصف سے زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 51.2 فی صد ہوجائے گی۔ اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن فیڈریشن کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں انٹرنیٹ کا دائرہ تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔

(جاری ہے)

فیڈریشن کے سربراہ ہولین جو نے کہا کہ2018ء کے شروع میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 50 فی صد سے تجاوز کرگئی۔ رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کے اعدادو شمار معلومات کے حوالے سے اہمیت کے حامل ہیں۔ انٹرنیٹ کا استعمال دنیا میں ڈیجیٹل ترقی کے میدان میں اہم پیش رفت ہے مگر اب بھی دنیا کی آدھی آبادی ڈیجیٹیل ترقی سے دور ہے۔ اقوام متحدہ نے ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کی ترقی پر کام جاری رکھیں تاکہ دنیا میں ڈیجیٹیل انقلاب سے کوئی خطہ محروم نہ رہے۔