پاکستانی فوج ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے ، بھارتی وزیر دفاع کاالزام

بھارت کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ، صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:29

پاکستانی فوج ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے ، بھارتی ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) بھارتی وزیر دفاع نرملاسیتارامن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج ایل او سی پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے تاہم بھارت کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاکستانی رینجرز کی فائرنگ سے دو فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے کہاکہ سیز فائر کی خلاف ورزی افسوسناک ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کسی بھی جارحیت کے خلاف دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایل او سی پر بھاری اسلحے کا استعمال شروع کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہوئی اگر پاکستان اشتعال انگیزی کرے گا تو ہم بھی بھرپور جواب دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پاکستان پر یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ اس سلسلے کو بند کرے بصورت دیگر سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہے ۔ ۔