اٹلی کے نائٹ کلب میں بھگڈر مچنے سے 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

مبینہ طور پر کسی زہریلی بو کی وجہ سے بھگڈر مچی اور لوگوں نے بھاگنا شروع کردیا،مقامی فائر سروس

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:29

اٹلی کے نائٹ کلب میں بھگڈر مچنے سے 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) اٹلی کے شہر انکونا میں واقع ایک نائٹ کلب میں بھگڈر مچ جانے سے 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جس وقت بھگڈر مچی، اٴْس وقت انکونا کے علاقے کورینالڈو میں واقع بلیو لینٹرن لب میں ایک ہزار کے قریب افراد موجود تھے اور وہاں اٹالین ریپر سفیرا ایباسٹا (Sfera Ebbasta) کی پرفارمنس جاری تھی۔

(جاری ہے)

مقامی فائر سروس کے مطابق مبینہ طور پر کسی زہریلی بو کی وجہ سے بھگڈر مچی اور لوگوں نے بھاگنا شروع کردیا، جس کے نتیجے میں 6 لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ایک 16 سالہ عینی شاہد نے بتایا کہ ہم ڈانس میں مصروف تھے اور کانسرٹ شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک ہم نے ایک چھبتی ہوئی بٴْو محسوس ہوئی ہم لوگ خارجی راستے کی طرف بھاگے لیکن وہ بلاک تھا، جس پر ہمیں واپس جانے کا کہا گیا، جس پر بھگڈر مچ گئی۔

متعلقہ عنوان :