ایچ ای سی نے ملکی یونیورسٹیوں سے خلاف قواعد ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگریوں کے اجرا کا نوٹس لے لیا

آئندہ غیر منظور شدہ افراد کی زیر نگرانی ڈگریاں تسلیم نہیں کی جائیں گی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء)ایچ ای سی نے ملکی یونیورسٹیوں سے خلاف قواعد ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگریوں کے اجرا کا نوٹس لے لیا، آئندہ غیر منظور شدہ افراد کی زیر نگرانی ڈگریاں تسلیم نہیں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے خط میں لکھا کہ کچھ یونیورسٹیاں پی ایچ ڈی اور ایم فل ڈگریوں کیلئے مقررہ قواعد پر عمل نہیں کرتیں، کچھ ادارے غیر منظور شدہ افراد کو پی ایچ ڈی تھیسز کا نگران بناتے ہیں، قواعد کے خلاف جاری ڈگریوں کی تصدیق میں مشکلات پیش آتی ہیں، آئندہ ایچ ای سی کے منظورشدہ افراد کو ہی تھیسز کا نگران بنایا جائے۔

ایچ ای سی نے ملک بھر کی یونیورسٹیز کو آگاہ کر دیا ہے کہ جون 2019ء کے بعد غیرمنظور شدہ شخص کی زیر نگرانی پی ایچ ڈی ڈگری تسلیم نہیں کی جائے گی۔ یونیورسٹیز کی ذمہ داری ہے کہ اس ہدایت پر عمل کریں تا کہ طلبہ کو کوئی مشکل نہ ہو۔