Live Updates

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:52

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کل اتوار کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اتوار کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کررہے ہیں جہاں عمران خان کی گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سے ملاقات ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق، وزیراعظم عمران کان کی سرمایہ کاروں اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن سے متعلق بریفنگ بھی لیں گے ،ْعمران خان پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی عہدیداروں سے بھی ملیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات