ایف اے /ایف ایس سی کے سالا نہ امتحانات 09اپریل 2019سے شروع ہونگے

کنٹرولر بلوچستان بورڈ آ ف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ سید عباداللہ شاہ غرشین

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:58

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) کنٹرولر بلوچستان بورڈ آ ف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ سید عباداللہ شاہ غرشین نے کہا ہے کہ ایف اے /ایف ایس سی کے سالا نہ امتحانات 09اپریل 2019 سے شروع ہونگے، فیس اور فارم جمع کرنے کی آ خری تاریخ 08 جنوری 2019ء ہے 500 سوروپے لیٹ فیس کے ساتھ آ خری تاریخ 22 جنوری 2019ڈبل فیس کی آخری تاریخ یکم فروری 2019ء اور تین گنافیس کی آ خری تاریخ 11فروری 2019ء ہے۔

سائنس گروپ فرسٹ ائیر کی فیس 2100ہے، آرٹس گروپ فرسٹ ایئر2000روپے ہے، سائنس گروپ پارٹ (1)اور2))ریگولر/پرائیویٹ 2400)کمبائن ) ایک پیپرفیل سائنس گروپ پرائیویٹ 1200اور پرائیویٹ آ رٹس ایک پیپر فیل کی فیس 1100روپے ہے۔ تین گنا فیس اور 50روپے روزانہ جرمانے کے ساتھ 28فروری 2019ء ہے اس کے بعد کوئی فارم وصول نہیںکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن فیس 900روپے ہے۔ یکم فروری کے بعد پرائیویٹ امید واروںسے رجسٹریشن فیس ڈبل وصول کی جائے گی۔

ایف اے ایف ایس سی کے امتحانی فارم ( ریگولر) تمام کالجز خود پرنٹ کریں چونکہ اب رجسٹریشن اور تمام سسٹم آ ئن لائن ہے اور تمام کالجز کے سربراہان اپنے کالجز کے طلباء کے فارم اپنے کالجز میں پرنٹ کر کے اور انہیں پر کرکے بورڈ کو بھیجوائیں، اگر کوئی مشکل ہو تو وہ بورڈ آ فیس کی متعلقہ برانچ سے رابطہ کریں پرائیویٹ امیدواران کے فارم بورڈہذا میں دستیاب ہیں ،انہوں نے کہا کہ پریکٹیکلز کے رزلٹ 30مارچ تک بورڈ ھذا کی رزلٹ برانچ میں جمع کروادیں پریکٹیکلز لینے کی تاریخ ہر کالج خود مقرر کرے کہ وہ کب لے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :