Live Updates

فواد چوہدری کا سینئیر صحافی نصرت جاوید کو فون

وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نصرت جاوید کو حکومت کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:52

فواد چوہدری کا سینئیر صحافی نصرت جاوید کو فون
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 دسمبر 2018ء) سینئیر صحافی نصرت جاوید پر اسلام آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سینئیر صحافی نصرت جاوید کو فون کیا ہے اور ان کی خیریت دریافت کی ہے۔فواد چوہدری نے نصرت جاوید کو حکومت کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت اس ضمن میں قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

تحریک انصاف کی حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اونگزیب نے نصرت جاوید پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔جب کہ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی نصرت جاوید پر حملے کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نصرت جاوید پر قاتلانہ حملے کی مزمت کرتے ہیں اس طرح کا عمل سچ کی آواز کو دبا نہیں سکتا
جب کہ سینئیر صحافی طلعت حسین نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں ملوث لوگوں کی شناخت کرنی چاہئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
گذشتہ شب نصرت جاوید نے اپنے ٹوئیر کاؤنٹ سے ٹویٹ بھی کیے تھے اور وزیراعظم عمران خان پر سنگین الزامات عائد کیے تھے ۔نصرت جاوید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے ابھی قتل کروانے کی کوشش کی ہے لیکن میں زندہ ہوں۔
ا سکے علاوہ بھی کئی صحافیوں نے نصرت جاوید پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیے۔جب کہ صارفین نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ اگر نصرت جاوید کی طرف سے وزیراعظم پاکستان پر اتنے سنگین الزامات عائد کئے جا رہے ہیں تو اس پر تحریک انصاف کی طرف سے وضاحتی بیان آنا چاہئیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات