وزیر اعظم آزادکشمیرنے اپنے صوابدیدی فنڈز سے دارلحکومت کو خوبصورت بنانے کیلئے فنڈز جاری کر دیے

ہفتہ 8 دسمبر 2018 17:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے اپنے صوابدیدی فنڈز سے دارلحکومت کو خوبصورت بنانے کیلئے فنڈز جاری کر دیے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز سے نلوچھی پل پر ڈیڑھ ملین روپے کی لاگت کی خوبصورت لائٹس لگائی جائیں گی جبکہ چھتر چوک ، اپر اڈاہ چوک اور چہلہ بانڈی چوک کی بھی خوبصورت بنایا جائیگا۔ وزیر اعظم نے نلوچھی پل کو مظفرآباد ٹوکیو فرینڈ شپ جبکہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس مظفرآباد کو رجب طیب اردگان کمپلیکس کے نام سے منسوب کیے جانے کی ہدایات جار ی کر دی ہیں ۔ نلوچھی پل کے لیے فنڈز چاپان نے فراہم کیے تھے جبکہ ڈسٹرکٹ کمپیلکس ترکی کی حکومت نے تعمیر کروایاتھا۔

متعلقہ عنوان :