بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

ہفتہ 8 دسمبر 2018 17:16

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2018ء) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمپلائز یونین کی محنت رنگ لے آئی ہے اور سینڈیکیٹ کی آج کی میٹنگ میں بڑا فیصلہ ہوا۔ تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد ایمپلائز یونین اور تمام ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اس خوشی میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

دو روز قبل ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے تمام ممبران کا اہم اجلاس ہوا تھا۔جس کی صدارت صدر یونین محمد حر غوری ، جنرل سیکرٹری یونین ملک ندیم بوسن ، سینئر نائب صدر صدیق بلوچ ، نائب صدر مہر مرید ہانسلہ نے کی تھی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے ملازمین کے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا تھا اور یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ جب تک یونیورسٹی انتظامیہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہیں کرے گی اور مستقل ملازمین کے لئے سٹیچوز اور پروموشن والے مسائل حل نہیں کرے گی اُس وقت تک یونیورسٹی ملازمین احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ احتجاج تب تک ختم نہیں کیا جائے گا جب تک انتظامیہ یونیورسٹی ملازمین کے تمام مسائل حل نہیں کرے گی۔ مزید یہ کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو نو منتخب ایسوسی ایشن نے پچھلے سات ماہ سے بارہا دفعہ باور کروایا کہ ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے ہر بار ملازمین کے مسائل کو لٹکایا  اور کسی مسئلے کی طرف توجہ نہیں دی  تاہم اب بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کی سنی گئی ہے اور تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :