لنکا شائر نے اگلے سیزن کیلئے میکسویل اور جوئے برنز کی خدمات حاصل کر لیں

ہفتہ 8 دسمبر 2018 17:26

لنکا شائر نے اگلے سیزن کیلئے میکسویل اور جوئے برنز کی خدمات حاصل کر ..
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) انگلش کلب لنکا شائر نے آئندہ سیزن کیلئے آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل اور کوئنز لینڈ کے بلے باز جوئے برنز کی خدمات حاصل کر لیں۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت میکسویل رائل لندن ون ڈے کپ اور وائٹا لٹی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے جبکہ جوئے برنز دس کائونٹی چیمپئن شپ میچز میں کلب کی نمائندگی کریں گے۔ لنکا شائر کلب حکام نے اپنے بیان میں کہا کہ میکسویل اور جوئے برنز ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، دونوں کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن اپ مضبوط ہوئی ہے، امید ہے کہ دونوں کھلاڑی کلب کو اگلے سیزن میں فتوحات دلانے کیلئے کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :