اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کااضافہ ریکارڈ

ہفتہ 8 دسمبر 2018 17:49

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کااضافہ ریکارڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میںامریکی ڈالر کے مقابلے میںپاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے ۔ہفتہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ انٹربینک مارکیٹ ہفتہ وار تعطیل کے باعث بندرہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.20روپے سے بڑھ کر139.30روپے اورقیمت فروخت139.70روپے سے بڑھ کر139.80روپے ہوگئی ۔

ہفتہ کویوروکی قیمت میں40پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید157.00روپے سے بڑھ کر157.40روپے اورقیمت فروخت158.80روپے سے بڑھ کر159.20روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید176.00روپی اورقیمت فروخت177.80روپے پرمستحکم رہی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میںاستحکام اور فروخت میں5پیسے اوریواے ای درہم کی خریدمیں5پیسے کااضافہ اورقیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.90روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت37.20روپے سے بڑھ کر37.25روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.80روپے سے بڑھ کر37.85روپے اورقیمت فروخت38.20روپے پرمستحکم رہی۔

ہفتہ کوچینی یوآن کی قدرمیںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.30روپی اور قیمت فروخت20.30روپے پرمستحکم رہی ۔

متعلقہ عنوان :